ہنسیکا موٹوانی نے بچپن سے ہی فلموں میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی فلموں میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو بچپن میں جب پردے پر نمودار ہوتے ہیں تو دل میں گھرکرلیتے ہیں، ایسی ہی ایک شخصیت کا نام ہنسیکا موٹوانی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلموں میں بچپن میں اداکاری کرنیوالے جب وہی چہرے وقت کے ساتھ نکھرتےہیں تو دیکھنے والے حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ انہیں سراہتے ہیں۔ہنسیکا موٹوانی کاجنم9؍اگست1999کوممبئی میں ہوا۔ اُن کا تعلق ایک سندھی ہندوخاندان سے ہے۔ ان کے والد پردیپ موٹوانی ایک کاروباری شخص ہیں جبکہ والدہ منجو موٹوانی ایک ماہرِ امراض جلد (ڈرمٹولوجسٹ)ہیں۔ بچپن سے ہی ہنسیکا میں فنکارانہ جھلک دکھائی دیتی تھی۔ تعلیم کا آغاز پودار انٹرنیشنل اسکول، ممبئی سے ہوا، اور کم عمری ہی میں انہوں نے شو بز میں قدم رکھ دیا۔ ہنسیکا موٹوانی کو پہچان سب سے پہلے ٹی وی سیریلز کے ذریعے ملی۔ ’شکا لکا بوم بوم‘ میں اُن کا کردارکرینہ خاص طور پر مقبول ہوا۔ یہ سیریل2000کی دہائی میں بچوں کاپسندیدہ شو تھا۔ اس کے بعد’دیش میں نکلا ہوگا چاند‘، ’کرشمہ کا کرشمہ‘ اور کئی دیگر شوز میں انہوں نےبچوں کی معصومیت اور چنچل مزاج کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ ہنسیکا کی پہلی فلمی جھلک بالی ووڈ فلم’کہو نہ پیار ہے‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ دکھائی دی، جہاں وہ ایک اسکول کی طالبہ کے کردار میں تھیں۔ لیکن اُن کا سب سےنمایاں بچپن کا رول2003کی فلم ’کوئی...مل گیا‘ میں رہا، جہاں وہ پریتی زنٹا کی چھوٹی بہن کے طور پر دکھائی دیں۔ چائلڈ آرٹسٹ سے ہیروئن کا سفر بہت کم اداکاروں کے حصے میں آتا ہے۔ ہنسیکا نے یہ کامیابی صرف 15سال کی عمر میں حاصل کر لی جب 2007میں وہ فلم’آپ کا سرور‘میں ہماچل کے خوبصورت نظاروں کے بیچ ہمیش ریشمیا کے ساتھ نظر آئیں۔ اُس وقت ان کی عمر اور ہیروکی عمرکے بیچ کے فرق پر تنازع بھی ہوا، لیکن ہنسیکا نے بڑی خوداعتمادی سے جواب دیا اور اپنے کریئر کی گاڑی آگے بڑھائی۔ ان کی پہلی 2007تیلگو فلم ’دیسمدھورو‘سپرہٹ ثابت ہوئی۔ بعد ازاں تامل اور تیلگو سنیما میں انہوں نے’کاندیڈا‘، ’اینگے یم کاڈھل‘، ’اوک کالہ کدم‘، ’ویلاسام‘اور’سنگھم۲؍جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ ساؤتھ کے بڑے اداکاروں جیسے وجے، سوریہ، دھنوش اور دیگر کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:78ویں جشن آزادی: تاریخی باب خیبر کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا