زندگی کا حقیقی لطف اٹھانے کیلئے صحت کا خیال رکھنا ضروری،دھرمیند

Aug 11, 2025 | 23:05:PM
زندگی کا حقیقی لطف اٹھانے کیلئے صحت کا خیال رکھنا ضروری،دھرمیند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار دھرمیندر نےایک ویڈیو میں نوجوان نسل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’زندگی کا حقیقی لطف اٹھانے کیلئے صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انسٹاگرام میں شئیر کی ویڈیو میں مشہور اداکار دھرمیندر ہمیشہ سے نئی نسل کیلئے ایک ترغیب رہے ہیں اور وہ اپنے مداحوں میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ پوسٹ میں کہا کہ زندگی کا اصل لطف اٹھانے کیلئے صحت کو اولین ترجیح دینا ضروری ہے۔ دھرمیندر نےاپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’’زندگی بہت خوبصورت ہے اور اس کی خوبصورتی کو بنائے رکھنے کیلئے صحت کا صحت کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ آپ زندگی کا لطف اٹھا سکتے ہیں تو میں آپ کو آج ایک پیغام دے رہا ہوں، ہمیشہ ہمیشہ دیتا آرہاہوں کہ صحت کا خیال رکھئے اور نیک بنئے۔

یہ بھی پڑھیں:ترپتی ڈمری نےاینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد درست فلمیں منتخب نہیں کیں،سوربھ سچدیوا