بھارت بنیان المرصوص میں شکست کا غصہ پاکستانی سفارتکاروں پر اتارنے لگا

Aug 11, 2025 | 18:29:PM
بھارت بنیان المرصوص میں شکست کا غصہ پاکستانی سفارتکاروں پر اتارنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا, آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی شکست کا غصہ پاکستانی سفارت کاروں پر اتارنے لگا, سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے,پاکستانی سفارت کاروں کی رہائش گاہوں کی گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا احکامات دیے جارہے ہیں،ایک سفارت کار کو گھر خالی کرنے کا حکم گھر کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کر دیا گیا۔ 

علاوہ ازیں، 4 سے 5 پاکستانی سفارتکاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب  کی تقریب رونمائی،تہلکہ خیز انکشافات