190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی

Aug 11, 2025 | 14:57:PM
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی منجمد اراضی کی نیلامی آج ہوگی۔

کلب روڈ اسلام آباد پر 248 کنال 8مرلہ اراضی کی نیلامی کی جائے گی، موضع موہٹرہ نور میں 405 کنال 3 مرلہ کی بھی نیلامی ہوگی۔ نیلام ہونے والی اراضی بحریہ ٹاؤن کی ملیکت ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جائیدادوں کی نیلامی پر حکم امتناع دینے کی بحریہ ٹاؤن کی استدعا مسترد کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے جائیدادوں کی نیلامی پر حکم امتناع دینے کی بحریہ ٹاؤن کی استدعا مسترد کردی گئی، عدالت نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم دیدیا، جسٹس امین الدین نے کہا کہ یک طرفہ اسٹے نہیں دے سکتا،دوسری سائیڈ کو سن کر فیصلہ کریں گے، 13 اگست کو مرکزی اور متفرق تمام درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں:شرجیل میمن

قبل ازیں 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا تھا۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد کرکے نیب کوبحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

خیال رہے کہ بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی پر نیب راولپنڈی نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بحریہ ٹاؤن کی 6 میں سے 3 پراپرٹیز کی نیلامی کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو نیب نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اوروہاں پراپرٹی رکھنے والوں کی جائیدادیں محفوظ ہیں۔

نیب کے مطابق کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اس طرح کی خبریں پراپرٹی کو کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہیں۔

رہائشی اور مالکان بھی وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے، قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ رہائشیوں اور مالکان کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔