وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

Aug 11, 2025 | 13:54:PM
 وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ،3ہزار 600روپے سستا ہوگیا

اس کے علاوہ یواےای میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔