بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کیلئے درخواست دائر

Aug 11, 2025 | 12:36:PM
بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کیلئے درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کیلئے درخواست دائرکردی گئی ۔
 درخواست  وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ذریعے دائرکی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے،جیل میں بانی پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے، ابتدائی طور پر بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ 3 دن کے اندر کرانے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی کاورکرزکنونشن:لاہورہائیکورٹ سے اہم خبرآگئی
درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری شوکت خانم ہسپتال کے پاس موجود ہے،ابتدائی طور پر بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ 3 دن کے اندر کرانے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے،ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیا جائے،رپورٹس عدالت میں جمع کرانے اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔