الحمدللہ دوسری زندگی کیلئے:اریج فاطمہ نے کینسر کیخلاف جنگ کا تجربہ شیئرکردیا

Aug 11, 2025 | 12:11:PM
الحمدللہ دوسری زندگی کیلئے:اریج فاطمہ نے کینسر کیخلاف جنگ کا تجربہ شیئرکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اریج فاطمہ جعفری نے کینسر کے خلاف جنگ کاتجربہ شیئرکردیا۔
ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ میں اریج فاطمہ جعفری نے بتایا کہ اپنا سفر شیئر کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا، تاہم انہیں محسوس ہوا کہ دوسروں کوآگاہی دینے اور ممکنہ طور پر زندگیاں بچانے کے لیے بولنا ضروری ہے۔
  انہوں نے کہاہر وہ شخص جو آپ کو فالو کرتا ہے وہ آپ کی خوشی کے لیے حقیقی معنوں میں خوش، آپ کے دکھ کے لیے اداس، یا آپ کے غم میں شریک نہیں ہوتا، یہ کہتے ہوئے کہ خلوص کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے اریج فاطمہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کوریوکارسینوما کی تشخیص ہوئی تھی،یہ ایک انتہائی خطرناک کینسر ہے جو جسم میں تیزی سے پھیلتا ہے، یہ بیماری اکثرمولر حمل کے بعد ہوتی ہے جو ایک نایاب پیچیدگی ہے جس میں رحم میں غیر معمولی ٹشو بنتا ہے اور عام حمل نہیں ہوتا، اگرچہ مولر حمل خود بھی کم ہی ہوتے ہیں لیکن انتہائی نایاب صورتوں میں یہ کوریوکارسینوما میں تبدیل ہو سکتا ہے۔


اریج فاطمہ نے بتایاکہ مجھے کوریوکارسینوما کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ بہت ابتدائی مرحلے میں پکڑا گیا جو ایک بڑی نعمت ہے، زیادہ تر کیسز میں یہ بہت دیر سے پتہ چلتا ہے،ان میں بہت کم علامات تھیں لیکن پھر بھی انہوں نے چیک اپ کروانے کا فیصلہ کیا جو ممکنہ طور پر ان کی زندگی بچانے کا سبب بنا۔ 


 اداکارہ نے اپنی صحتیابی کو معجزے سے کم نہیں قرار دیا اور بار بار اللہ کا شکر ادا کیاکہ الحمدللہ، مجھے ایک دوسری زندگی ملی ہے، یہ بیماری میرے مقدر میں لکھی تھی، لیکن اللہ نے مجھے اس پر قابو پانے میں مدد دی اور مجھے اپنے قریب کر دیا، جس کا میں کبھی بھی شکر ادا نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریپر ٹی ہُڈ قتل، قبرستان سے پُراسرار تصویر وائرل ہوگئی
  انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کے دوبارہ ہونے کا امکان زندگی کی نزاکت کی یاد دہانی کراتا رہتا ہے،یہ خیال کہ یہ واپس آ سکتا ہے مجھے موت کی یاد دلاتا ہے اور مجھے جان بوجھ کر زندگی گزارنے پر مجبور کرتا ہے،جب آپ موت کے سامنے ہوتے ہیں تو صرف آپ کا خاندان اہم ہوتا ہےاور یہ خیال کہ آپ اللہ کے سامنے کیسے کھڑے ہوں گے، اپنی صحت کو سنجیدگی سے لیں، اپنی صحت کو ہلکے میں نہ لیں،باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کروائیں۔


 انہوں نے اپنے فالوورز سےدعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کی بے لوث حمایت ہی ان کی سب سے بڑی طاقت تھی۔