مبینہ زیادتی کا الزام، کرکٹر حیدر علی اور لڑکی کے درمیان معاملات طے ہو نے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور اُن پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کے درمیان معاملات طے ہونےکا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مانچسٹر پولیس کے زیر تفتیش کیس میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی کے درمیان معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہوسکتے ہیں، تاہم کرکٹر حیدر علی کیس کے خاتمے تک برطانیہ چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار! گیس کی فراہمی بند رہے گی
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 7 اگست کو مبینہ زیادتی کے الزام میں قومی کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔
قومی کرکٹر کو گریٹر مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ الزامات لگانے والی لڑکی اور کرکٹر پہلے سے ہی رابطے میں تھے۔
مانچسٹر پولیس نے 8 اگست کو اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 3 روز قبل زیادتی کی ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم نے ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا، مبینہ طور پر یہ واقعہ بدھ، 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کے ایک مقام پر پیش آیا تھا۔