پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر بھارت کا مقابلہ کریں گے: سربراہ سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سربراہ سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ دہلی خالصتان کا حصہ بنے گا ،پاکستانی فوج کیساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کاذمہ دارٹھہرایا۔
دہلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا۔
ہمارا ایک ہی عزم ہے دہلی بنےگاخالصتان،ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اوردلی خالصتان میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس کا مہمان بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں:اپنی کمپنی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟