ٹانک: سابق آئی جی خیبرپختونخوا کے بھائی اور سابق ناظم حبیب محسود اغوا کے بعد قتل

Aug 11, 2023 | 18:00:PM
ٹانک: سابق آئی جی خیبرپختونخوا کے بھائی اور سابق ناظم حبیب محسود اغوا کے بعد قتل
کیپشن: سابق آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی سابق ناظم حبیب محسود
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹانک میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اور سابق ناظم حبیب محسود کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سابق آئی جی کے پی کے پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی سابق ناظم حبیب محسود کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجہ میں ان کا گن مین موقع پر جاں بحق ہو گیا، سابق آئی جی  کے بھائی  حبیب اللہ  محسود  کو اغواء کیا گیا جن کی بعد میں نعش برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

پولیس کی طرف سے نامعلوم  دہشتگردوں  کا تعاقب کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث ایک دہشت گرد  زخمی جبکہ دیگر فرار ہو گئے، پولیس کو واپس آتے ہوئے راستے میں  سابق ناظم حبیب اللہ محسود کی نعش ملی جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔