سپریم کورٹ: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Aug 11, 2023 | 16:44:PM
سپریم کورٹ: احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو کیسے  اور کون کنٹرول کرتا تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات سے بھرپور بشریٰ بی بی کی ڈائری منظر عام پر آ گئی

مولوی اقبال حیدر نے 2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، درخواست میں وزیر داخلہ کے خلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63 اور 64 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اور وزیر داخلہ سے تمام مراعات اور تنخواہ واپس لینے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔