ملکی معیشت کیلئے بری خبر، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی 

Aug 11, 2022 | 21:42:PM
ملکی معیشت، بری خبر، سٹیٹ بینک، زرمبادلہ کے ذخائر، کمی،
کیپشن: سٹیٹ بینک آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی معیشت کیلئے بری خبر،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کی مد میں 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 38 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 7 ارب 83 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر نو کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی سے پانچ ارب 73 کروڑ ڈالر رہ گئے،سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ ملکی مجموعی ذخائر میں پانچ اگست تک 64 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،ملک کی مجموعی ذخائر 14 ارب 20 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 13 ارب 56 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع