نوجوان ٹک ٹاکر جوڑے کے ہاں خوشیوں کی آمد

Aug 11, 2022 | 13:12:PM
فائل فوٹو
کیپشن: م عمر نوجوان جوڑے نمرہ اور اسد کے ہاں بیٹے کی پیدائش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ویب ڈیسک )  18 سال کی چھوٹی سی عمر میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ  نے اس وقت لوگوں کی توجہ اپنے طرف کی جب انہوں نے چھوٹی عمر میں شادی کی ۔ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور ان کی مقبولیت میں راتوں رات اضافہ ہو گیا۔

 شادی کے دوسرے سال میں اس جوڑے کے  ہاں  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔جس کے بارے میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو بتایا۔

چند ماہ قبل اسد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ نمرہ حاملہ  ہیں اور وہ دونوں اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری سُنانے کے لیے بےحد خوش بھی تھے۔اُنہوں نے کہا کہ 9 اگست 2022 کو ہمارے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔اسد کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نےنہایت کم عرصے پر مشتمل دوستی کے بعد اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی، اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ ان دونوں کی شادی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لڑکے کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی تھیں۔