ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستا نی  ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان۔۔ 2 کھلاڑیوں کیلئے واپسی کا ٹکٹ

Aug 11, 2021 | 20:13:PM
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستا نی  ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان۔۔ 2 کھلاڑیوں کیلئے واپسی کا ٹکٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے  پا کستا نی 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 19 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی ، فہیم اشرف، فوادعالم ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، یاسر شاہ ،عمران بٹ، نسیم شاہ،ساجد خان، سرفراز احمد،سعود شکیل،،شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

 کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آئمہ بیگ کی بغیر میک اپ تصاویر سو شل میڈیا پر شیئر