ایران امریکہ مذاکرات کے 6 گھنٹے؛ مذاکرات کار رات بھر مذاکرات جاری رکھیں گے

Apr 11, 2026 | 23:58:PM
ایران امریکہ مذاکرات کے 6 گھنٹے؛ مذاکرات کار رات بھر مذاکرات جاری رکھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان میں امریکہ ایران مذاکرات چھٹے گھنٹے میں داخل ہو گئےامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذاکرات کار رات بھر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

سرینا ہوٹل س میں امریکہ اور ایران کی مذاکرات میں مصروف ٹیمیں مسلسل باہمی مشاورت کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کے بھیجے وائے تحریری مؤقف پر اپنے جوابات ارسال کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ دونوں ٹیموں کی قیادت اپنی تہران اور واشنگٹن مین موجود قیادت کو بھی باخبر رکھے ہوئے ہیں۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بارہ بجے کے قریب سرینا ہوٹل سے مذاکرات کاروں کے ذرائع کی لیک کی جا رہی معلومات کے سامنے آنے کی رفتار  سست پڑ گئی  ہے۔  ایرانی وفد کے قریبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی مطالبات "بہت زیادہ پیچیدہ " ہیں، اور بات چیت بظاہر تعطل کا شکار ہے۔

اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ آج رات کب تک مذاکرات جاری رہیں گے۔ آیا وہ اتوار کو بھی جاری رہیں گے، یا امریکی وائس پریذیڈنٹ جے ڈی وینس  امریکہ واپسی میں تاخیر کریں گے۔

اگرچہ کسی سرکاری روانگی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، لیکن ان کی آمد کے وقت یہ توقع تھی کہ وہ پاکستان میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت گزاریں گے۔ وینس ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11 بجے اسلام آباد پہنچے تھے۔

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آدھی رات کو پہنچنے والے ایرانی وفد نے بھی ایک مصروف دن گزارا، اس نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

جناح کنونشن سنٹر میں،  صحافیوں کا ایک بڑا گروپ گھنٹوں سے  قریب واقع سرینا ہوٹل سے مذاکرات کے متعلق مزید اطلاعات باہر آنے کا انتظار کر رہا ہے۔

خاص طور پر یہ سفر لیک کے لحاظ سے بہت زیادہ خفیہ رہا ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے اس سے کہیں زیادہ ہم نے ماضی میں دیکھا ہے۔

سرینا ہوٹل کی روشنیاں ابھی تک جل رہی ہیں جہاں وفود اس وقت ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ رات کو کام کر رہے ہیں۔ یہ اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق رات کے  پونے بارہ بجے ہیں ، اور ان جماعتوں کے کام روکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

کچھ رپورٹنگ ہوئی تھی کہ بات چیت ختم ہوگئی ہے۔ یہ دراصل ایک بریک آؤٹ سیشن کا خاتمہ تھا۔ گروپس کچھ دیر کے لئے کام سے رک گئے تھے  اور آگے پیچھے نوٹوں کا تبادلہ کر رہے تھے۔ اور پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ اس مقام پر پہنچ سکتے ہیں جہاں وہ ایک بار پھر آمنے سامنے بات چیت کا آغاز کر سکتے ہیں۔