وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ امریکہ میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن میں ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت سے قبل بوسٹن کا دورہ بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو ملنے والی پذیرائی سمیٹنا مشکل ہوگیا : شیری رحمان
وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ شریک ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
کانفرنس میں وزیرِ خزانہ پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اظہارِ خیال کریں گے۔
وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ عالمی مالیاتی رہنماؤں، ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ خزانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔