سابق امریکی سفارتکار نےبھارتی اینکرکوکھری کھری سُنادیں

بھارتی اینکرنے پاکستان میں امریکی نائب صدرکی سکیورٹی پر احمقانہ سوال کیاتوجیفری گنٹر نےکہا وہ مکمل محفوظ ہیں

Apr 11, 2026 | 12:54:PM
 سابق امریکی سفارتکار نےبھارتی اینکرکوکھری کھری سُنادیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)سابق امریکی سفارتکار نےپاکستان سےحسد میں مبتلا بھارتی اینکرکوکھری کھری سُنادیں۔
امریکا،ایران جنگ بندی میں پاکستان کےفیصلہ کن کردار سے بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی،بھارتی اینکر نے پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی پر احمقانہ سوال کیاتوسابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نےکہاکہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی میڈیاسکول کے بچوں والا طرز عمل دکھا رہا ہے،بھارتی میڈیاکا نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے،یہ زندگیوں کا معاملہ ہے،یہ روزگار کا معاملہ ہے،یہ مہنگے پٹرول کا معاملہ ہے،بھارتی میڈیاکا نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے،میں بھارتی میڈیاکو شرمناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کیلئے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا۔
سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہیئے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفدکے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
ماہرین کا کہنا ہےکہ امن مذاکرات کو متنازع بناکر گودی میڈیا خطے میں کشیدگی بڑھانے کی شرمناک روش پرقائم ہے،پاکستان مخالف پراپیگنڈاکی کوشش میں مودی حکومت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکی ہے، گودی میڈیا کی چیخیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔