فلک شبیر نے منہ دیکھائی میں سارہ خان کو کیا دیا؟اداکارہ نے بتادیا

Apr 11, 2023 | 23:38:PM
فلک شبیر نے منہ دیکھائی میں سارہ خان کو کیا دیا؟اداکارہ نے بتادیا
سورس: @instagram/ sarahkhanofficial
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی  خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ "اُن کے شوہر، گلوکار فلک شبیر نے اُنہیں "گھر" بطور منہ دکھائی دیا تھا"۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلو کارہ فلک شبیر اور سارہ خان پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑیوں میں سےایک ہیں  جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے،حال ہی میں دونوں فنکاروں نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن بطور مہمان شرکت کی۔شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے فلک سے سوال پوچھا کہ"آپ نے سارہ خان کو اب تک کیا مہنگا تحفہ دیا ہے، اس پر فلک شبیر نے کہا کہ" اس کا جواب تو سارہ خان ہی دیں گی"۔ سارہ خان نے معمول کے مطابق ہنستے ہوئے بتایا کہ"فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں مجھے ایک گھر تحفے میں دیا تھا اور اب بھی اُنہیں کچھ دن قبل مجھے  ایک اور گھر تحفے میں دیا ہے"۔ سارہ خان کا مزید بتانا تھا کہ "کچھ دن قبل فلک شبیر نے مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی تحفے میں دی ہے"۔

View this post on Instagram

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

سارہ خان کا کہنا تھا کہ "شادی کے بعد فلک شبیر نے ہی مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا ہے، فلک کی عادت ہے جب کہیں باہر ملک جاتے ہیں تو واپسی پر وہ میرے لیے  مہنگے جوتے، پرس، کپڑے کچھ نہ کچھ ضرور لاتے ہیں"۔