سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر بنوں میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

Apr 11, 2023 | 17:47:PM
سکیورٹی فورسز نے نورار اور بنوں میں خطیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) سکیورٹی فورسز نے نورار اور بنوں میں خطیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں تمام تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔