چیف جسٹس نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

Apr 11, 2023 | 15:09:PM
  چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال نے 13 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال نے 13 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کو پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنانے پر غور ہوگا، جسٹس مسرت ہلالی اس وقت قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید 30 مارچ 2023 کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل سے صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کویت: مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نیوز اینکر متعارف

 اگر جسٹس مسرت ہلالی کا پشاور ہائی کورٹ کی ریگولر چیف جسٹس کے طور پر تقرر ہوا تو وہ کسی بھی ہائی کورٹ میں اس عہدے پر کام کرنے والی دوسری خاتون جج ہوں گی، اس سے قبلجسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو 2018 میں بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر، سیکریٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، پہلی صوبائی محتسب کے عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب صدر  مملکت عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان  تعینات، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور  ثنا اکرم منہاس  ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کیےگئے ہیں۔صدر مملکت نے سندھ ہائی کوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔