عمران خان کی برطرفی۔ حریم شاہ کی روتے ہوئےویڈیو وائرل

Apr 11, 2022 | 13:06:PM
عمران خان کی برطرفی۔ حریم شاہ روتے ہوئےویڈیو وائرل۔ کیا پیغام دیا
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف  ٹک ٹاکرحریم شاہ عمران خان کے وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی پر  دکھ کا اظہار کردیا۔

متنازعہ ٹک ٹاکرحریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں آنسوؤں سے روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو بنانے والے اُن کے شوہر بلال شاہ اُن سے پوچھتے ہیں اور خود ساتھ جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیوں رو رہی ہو؟ عمران خان چلا گیا اس لیے رو رہی ہو، کوئی بات نہیں جیے بھٹو۔‘

  

 ٹک ٹاکرنے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’عمران خان آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے خان صاحب۔

حریم شاہ نے عمران خان کے آخری قوم سے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔