مولانا فضل الرحمان کا افغان سفارتخانے کا دورہ، زلزلے سے نقصانات پراظہار افسوس

Sep 10, 2025 | 19:00:PM
مولانا فضل الرحمان کا افغان سفارتخانے کا دورہ، زلزلے سے نقصانات پراظہار افسوس
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی افغانستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے افغان سفیر سردار احمد جان شکیب سے ملاقات کی اور حالیہ دنوں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جاں بحق افراد کیلئے دعا مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی،سربراہ جے یو آئی نے برادر ملک کو مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ 

افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،مرکزی سیکرٹری مالیات مولانا صلاح الدین ایوبی، جنرل سیکرٹری جےیوآئی بلوچستان سید آغا محمود شاہ بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اب دیر مت کرنا؛گیس کا میٹر لگوانے کیلئے اہم خبر، حکومت نے عائد پابندی اٹھا لی