کابل؛اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین کےمالی معاونت کے مراکز پرامداد کی فراہمی معطل

Sep 10, 2025 | 19:00:PM
کابل؛اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین کےمالی معاونت کے مراکز پرامداد کی فراہمی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان میں اقوام متحدہ ہائی کمشن برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر افغانستان) کے مالی معاونت کے مراکز پر عارضی طور پر امداد کی فراہمی معطل کر دی گئی۔

ترجمان یو این ایچ سی آر افغانستان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ مطلع کرتے ہیں کہ یو این ایچ سی آر افغانستان و شراکت دار ان مراکز میں درخواستوں پر کارروائی اور امداد فراہمی سے عارضی طور پر قاصر ہیں ،یو این ایچ سی آر افغانستان اور اس کے شراکت داروں نے گذشتہ روز سے جلال آباد، قندھار، کابل اور ہرات کے مالی معاونت مراکز میں امدادی سرگرمیاں معطل کیں ،یو این ایچ سی آر, افغانستان نے مالی معاونت مراکز پر سرگرمیوں کی معطلی خواتین عملے پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کی ہے۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان مالی معاونت مراکز پر فی الحال خواتین عملے کو واپس آنے والوں کی خدمت یا کام پر آنے کی اجازت نہیں ہے,یہ پابندیاں نہ صرف خواتین, بچیوں بلکہ مردوں اور بچوں سمیت تمام افراد کو محفوظ، باوقار اور شمولیتی خدمات فراہم کرنے کی یو این ایچ سی آر افغانستان کی صلاحیت کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ 

یو این ایچ سی آر افغانستان افغان عبوری انتظامیہ سے مسئلے کے حل اور امداد کی بحالی پر سرگرم رابطے میں ہے تاکہ حل نکالا جائے,یو این ایچ سی آر افغانستان اور شراکت داروں کے امدادی مراکز پر معطلی کی مدت فی الحال غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔  

 ترجمان یو این ایچ سی آر افغانستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان مالی امداد کے مراکز میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے پر یو این ایچ سی آر باقائدہ مطلع کرے گا,اس دوران بارڈر پر واپسی کے دیگر تمام مراحل معمول کے مطابق جاری رہیں گے،یہ عارضی معطلی خصوصا نقد امداد اور دیگر خدمات سے متعلق ہے جو عام طور پر یو این ایچ سی آر افغانستان انکیشمنٹ مراکز میں واپس آنے والوں کو فراہم کرتا ہے, یو این ایچ سی آر اور شراکت داروں کی تمام خدمات بلا معاوضہ ہیں۔ 

ترجمان  نے آگا ہ کیا ہے کہ ا س دوران کسی قسم کی ادائیگی نہ کی جاے اور نہ ہی کسی کو ناجائز فائدہ پہنچایا جاے, کسی بھی فرد کے ایسی خدمات کے عوض پیسے یا دیگر فوائد طلب کرنے پر فورای یو این ایچ سی آر ہیلپ لائن 0800-86677 پر یا ای میل pakisfrd@unhcr.org پر مطلع کریں،یو این ایچ سی آر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سوئیڈن:وزیر صحت حلف برداری کےبعدبیہوش ہو کر گر پڑیں،ویڈیووائرل