وفاق کی آمادگی پرخیبرپختونخوا کا افغانستان کے ساتھ رابطے کا فیصلہ  

Sep 10, 2025 | 15:34:PM
وفاق کی آمادگی پرخیبرپختونخوا کا افغانستان کے ساتھ رابطے کا فیصلہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا نے افغانستان کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر علی خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور نےاپنے بیان میں کہا وفاق کی طرف سے ہمیں پیغام ملا ہے کہ افغانستان سےرابطہ کریں،ہماری وفاقی حکومت سے بات ہوئی اور وفاق نے آمادگی ظاہرکی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق کے ساتھ افغانستان کے ساتھ رابطہ کرنے سےمتعلق بات ہوچکی ہے،صوبے کے پاس دیگر ممالک سے رابطہ کا اختیار نہیں، وفاق کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس :وزیر اعظم کا موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

وزیر علی امین گنڈا پور نےمزید کہااس ملک کا یہ حال ہے وزیراعلی ہوں پاسپورٹ بنانےکی کوشش کی مگر پاسپورٹ بنا کرنہیں دے رہے،9 مئی سے میرا پاسپورٹ بلاک ہےمگر میں افغانستان بغیر پاسپورٹ کے بھی چلا جاونگا۔