پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان اور ہانگ کانگ میں قانونی اور ریگولیٹری تعاون کےلیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے دوران کئے گئے۔ وفاقی سیکریٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور ہانگ کانگ سیکریٹری انصاف نے دستخط کئے ۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے قانونی امور میں تعاون اور صلاحیت سازی پر اتفاق کیا ہے۔ ہانگ کانگ پاکستان کو ثالثی اور متبادل تنازعات کے حل میں تربیت فراہم کرے گا۔ ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن میں بھی تعاون معاہدے کا حصہ ہے۔