کوٹ مومن، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی 

Sep 10, 2025 | 11:36:AM
کوٹ مومن، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع کر دی گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) کوٹ مومن کے سیلاب زدہ علاقوں میں  سکولز کی تعطیلات میں مزید 4 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 13 ستمبر تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد وسیم نے کہا کہ یہ فیصلہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے کام کے پیش نظر کیا گیا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :تعلیمی ادارے پھربند،نوٹیفیکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 41 مواضعات میں  سکولز بند رہیں گے۔