قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کا تھا میرا نہیں، ٹرمپ
بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف عائد کیا جائے،امریکی صدر کا یورپی یونین حکام سے مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔
صدر ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔
ٹرمپ نے کہا کہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیاں،موٹرسائیکلیں رکھنےوالوں کو بڑی سہولت مل گئی
انہوں نے کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، قطر ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے۔
بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف عائد کیا جائے
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف عائد کیا جائے۔
امریکی صدر نے یہ مطالبہ امریکی و یورپی حکام کے درمیان جاری ٹیلیفونک اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ 100فیصد ٹیرف کے ذریعے روس پر یوکرین جنگ ختم کرنے کا مشترکہ دباؤ ڈالا جائے۔
مذکورہ اجلاس میں روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب مل کر زیادہ محصولات لگائیں تاکہ چین اور بھارت روس سے تیل خریدنا بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ روسی تیل کے لیے متبادل منڈیاں موجود نہیں ہیں، یورپی یونین بھارت اور چین پر محصولات لگائے گی تو واشنگٹن بھی ایسے اقدامات کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت روسی تیل کے بڑے خریدار ہیں جو روسی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ روس یوکرین پر سال 2022 سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔