’فاطمہ کے قاتل کو انجام تک پہنچائیں گے‘

Sep 10, 2023 | 11:50:AM
 خیرپور میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے فاطمہ کے والدین سے ملاقات کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی) خیرپور میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے فاطمہ کے والدین سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا فاطمہ کی والدہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ خیرپور فاطمہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، آپ سے وعدہ ہے میرا۔  

خیرپور ایس ایس پی نے اے ایس پی گمبٹ کو فاطمہ قتل کیس میں حنا شاہ اور فیاض شاہ کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات کیے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازم بجلی چورنکلا، چوری پکڑے جانے پر واپڈا اہلکاروں پر حملہ کر دیا

اُن کا کہنا تھا کہ خیرپور فاطمہ میری بھی بچی تھی کیس کو کمزور نہیں ہونے دیں گے ،سوشل میڈیا پر کیس کمزور ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ خیرپور فاطمہ قتل کیس کی خود نگرانی کریں گے قاتل بچ نہیں سکیں گے۔