پسند کی شادی کرنیوالے لڑکے کا دل ہلا دینے والا انجام

Sep 10, 2021 | 22:21:PM
پسند کی شادی کرنیوالے لڑکے کا دل ہلا دینے والا انجام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد لشمیر کے شہر میر پور میں پسند کی شادی کرنیوالا دولہا  برات والے دن دلہن کے بھائی کے ہاتھوں قتل۔

تفصیلات کے مطابق  آزادکشمیر  کے شہر میر پور کے تھانہ منگلا کی حدود میں ابوبکر جلال نامی لڑکا اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ،لیکن دلہن کا بھائی اس رشتے سے خوش نہ تھا، ابوبکر جلال برات لے کر جب لڑکی والوں کے گھر  پہنچا تو لڑکی کے بھائی  قابل خان نے دولہے پر فائرنگ کردی ، دولہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، جبکہ قابل خان کی فائرنگ سے دولہے کا دوست ارسلان بھی شدید زخمی ہو گیا۔  مرنیوالے لڑکے ابوبکر جلال کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میر پور منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: ایڈیشنل آئی جی موٹروے گاڑی پر فائرنگ سے زخمی، بھائی جاں بحق