حرامانی کی بارش میں بھیگنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Sep 10, 2021 | 20:30:PM
حرامانی کی بارش میں بھیگنے کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، اداکارہ حرامانی کی بارش میں بھیگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں بارشوں کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے ،موسم میں انجوائے کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے اپنی تصاویر اور ویڈیوشیئر کی ہیں۔ اداکارہ حرا مانی برسات کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویراور ویڈیو شیئر کیں جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ۔


ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ آخر کار مجھے اپنی ویڈیو پرگانا لگانے آگیا،مطلب ویڈیو ایڈیٹنگ۔ویڈیو کو ابتک 5 لاکھ 68 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوب پذیرائی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالورز کی تعداد60 لاکھ سے زائد ہے،جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور جب ان کی کوئی ویڈیویا تصاویر سامنے آتی ہیں توانہیں خوب سراہاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موت والی رات سدھارتھ کا کس سے جھگڑا ہوا ؟ کونسی دوا کھائی؟بالی وڈ اداکارہ کےسنسنی خیز انکشافات۔۔ ویڈیو وائرل