موت والی رات سدھارتھ کا کس سے جھگڑا ہوا ؟ کونسی دوا کھائی؟بالی وڈ اداکارہ کےسنسنی خیز انکشافات۔۔ ویڈیو وائرل

Sep 09, 2021 | 23:39:PM
موت والی رات سدھارتھ کا کس سے جھگڑا ہوا ؟ کونسی دوا کھائی؟بالی وڈ اداکارہ کےسنسنی خیز انکشافات۔۔ ویڈیو وائرل

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔ان کے بعض بیانات متنازعہ بھی ثابت ہوئے۔مگر اب ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے ایسا بیان دے دیا کہ بالی وڈ میں بھونچال کی سی کیفیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا؟اہم بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ را کھی ساونت نے بگ باس کے فاتح اور بالی وڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔اب بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔اس بیان میں انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ’ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سدھارتھ کی دل کا دورہ پڑنے سے جان نہیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آنجہانی بھارتی اداکارسدھارتھ کی شہناز گِل کے ساتھ آخری میوزک ویڈیو سےمتعلق اہم انکشاف ۔۔تفصیلات،تصاویر آگئیں

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں بہت خوفزدہ ہوں کہ ان کی بی ایم ڈبلیو کا کانچ بھی توڑا گیا تھا، کس سے جھگڑا ہوا تھا؟ مرنے والی رات ساڑھے 8 بجے اداکار کسی کو ملنے گئے تھے اور گھر واپس آکر والدہ کو کہا کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے، پھر رات تین بجے طبیعت خرابی کی شکایت کی اور دوائی کھائی وہ دوائی کیا تھی؟انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’سدھارتھ کا بلڈنگ میں جھگڑا ہوا تھا، کیا ان پر کوئی دباؤ تھا یا جھگڑا ہوا تھا؟ سب لوگ جاننا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی گرل فرینڈ شہناز کے والد کا اچانک بڑا فیصلہ۔۔سب دنگ رہ گئے

یا د رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا چل بسے تھے اور رپورٹس کے مطابق  ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ۔رپورٹس کے مطابق سدھارتھ کی طبیعت رات کو خراب ہوئی  جس کے بعد وہ دوا کھاکر سوگئے تھے لیکن صبح اٹھ نہیں سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا