سدھارتھ کی گرل فرینڈ شہناز کے والد کا اچانک بڑا فیصلہ۔۔سب دنگ رہ گئے

Sep 08, 2021 | 22:15:PM
سدھارتھ کی گرل فرینڈ شہناز کے والد کا اچانک بڑا فیصلہ۔۔سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سدھارتھ  کی گرل فرینڈ شہناز  کے والد کا اچانک بڑا فیصلہ،سب دنگ رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا

تفصیلا ت کے مطابق بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل کے والد نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کردیا۔گزشتہ روز شہناز گِل کے والد نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے سدھارتھ شکلا کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار سیلفی پوسٹ کی تھی۔شہناز گِل کے والد نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’اُنہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ سدھارتھ اب اِس دُنیا میں نہیں رہا۔’سدھارتھ، سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔اس پوسٹ پر سدھارتھ شکلا کے مداحوں کی جانب سے اُن کی یاد میں مختلف تبصرے کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے

دوسری جانب شہناز گِل کے والد نے اس پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے پرائیویٹ کردیا۔یوں اچانک انسٹاگرام پرائیوٹ ہونے پر سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ وجہ سامنے نہیں آئی ہے کہ شہناز گِل کے والد نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کیوں کیا۔

یا د رہے کہ چند روز قبل سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔