ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے

Sep 08, 2021 | 18:53:PM
 ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)افغانستان کے صحافی نور قریشی نے عامر لیاقت کی تصویر  6 ستمبر کو اپنے تصدیق شدہ  ٹوئٹراکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق صحافی نے پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  کہ’ کرنل عادل پنج شیر میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔

اس صحافی کے فالورز کی تعداد34ہزار سے زائد ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی اس تصویر کو11 سو لوگوں نے ری شیئر بھی  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ادا کا ر اکشے کمار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

نجی ٹی وی کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ صحافی اس سے قبل بھی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرتا رہا۔ انہوں نے چند روز قبل بھی ایک جعلی ٹویٹ کیا تھا کہ پاکستانی فضائیہ پنج شیر میں اپنے ڈرونز کو آزما رہی ہے۔ جس میں بے گناہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ یہ لڑائی شدید ہے ان میں ہزاروں طالبان ہیں جن میں سینکڑوں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پاکستان پورے صوبہ پنج شیر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔