آنجہانی بھارتی اداکارسدھارتھ کی شہناز گِل کے ساتھ آخری میوزک ویڈیو سےمتعلق اہم انکشاف ۔۔تفصیلات،تصاویر آگئیں

Sep 09, 2021 | 17:30:PM
آنجہانی بھارتی اداکارسدھارتھ کی شہناز گِل کے ساتھ آخری میوزک ویڈیو سےمتعلق اہم انکشاف ۔۔تفصیلات،تصاویر آگئیں

(مانیٹر نگ ڈیسک)سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل آخری بار ایک میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے جو ابھی تک ریلیز نہیں کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اس میوزک ویڈیو کی کچھ تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ تصاویر دونوں کی آخری میوزک ویڈیو کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ اور شہناز نے کچھ ماہ قبل بھارتی شہر گووا میں ویڈیو کی عکس بندی مکمل کی تھی تاہم ویڈیو ریلیز ہونے کی تاریخ اب تک مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں

مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور اس ویڈیو کو جلد ریلیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا

یا د رہے کہ چند روز قبل سدھارتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت ہوگئی تھی ۔میڈیا رپو رٹس میں بتایا گیا  کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی۔