سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں 

Sep 02, 2021 | 21:00:PM
سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ  ڈیسک)دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا سے کوچ کرنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی ساتھی شہناز گِل سکتے میں آگئیں۔

 سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر نے شہناز گل کو شدید صدمہ پہنچایا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے والد کا کہنا ہے کہ شہناز کا بُرا حال ہے وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 سے سرخیوں میں آنے والی پنجابی سنگر اور اداکارہ شہناز گِل سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرچکی ہیں کہ اُنہوں نے اپنے ساتھی کنٹسٹنٹ اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کرلی ہےتاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:تیرا نا م لیا۔۔سدھارتھ کے بالی وڈ کوئین مادھوری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

 واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔