عمر شریف کی طبیعت تشویشناک۔۔وزیراعظم سے بڑی اپیل کردی 

Sep 10, 2021 | 12:14:PM
عمر شریف کی طبیعت تشویشناک۔۔وزیراعظم سے بڑی اپیل کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی حالت انتہائی ناساز ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاج میں مدد کی جائے۔

عمر شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ان کے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔ عمر شریف اپنے ویڈیو پیغام میں کہہ رہے ہیں ’’ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے بیرون ملک جانا چاہئے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جتنا میری قسمت میں لکھا تھا میں نے عمران خان کی شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے میں مدد کی۔

میں عمر شریف مخاطب ہوں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان  صاحب سے عمران خان صاحب آپ نے  جب بھی کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے فون کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے یقین ہے آپ بھی میری آواز پر  لبیک کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع