ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

Sep 10, 2021 | 11:17:AM
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے ،موسلا دھار بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

لاہور کے علاقوں مال روڈ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد اور ریلوے سٹیشن ،بھاٹی گیٹ، بلال گنج، موہنی روڈ اور شملہ پہاڑی،گڑھی شاہو، باغبانپورہ اور دو موریہ پل کےعلاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے  شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

جبکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں جمع پانی فوری نکالنے کا حکم دیدیا، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے لکشمی چوک کا دورہ کیا اور وہاں جمع پانی کا جائزہ لیا، انہوں نے واسا عملے کو لکشمی چوک سے جلد ازجلد پانی نکالنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ برساتی پانی کو نکال کر ترجیحی بنیادوں پر روڈ کو کلئیر کروایا جائے، شہریوں کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عمر شیر چٹھہ نے لکشمی چوک پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

لاہور کے علاوہ شیخوپورہ اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ کراچی اور پشاور میں بھی برکھا رت نے موسم دلفریب بنا دیا، پی ڈی ایم اے نے سندھ بھر میں الرٹ جاری کردیا  بلوچستان کے ضلع کوہلو کے ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال درپیش ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے گلشن راوی ، سمن آباد، رائیونڈ روڈ، داتا نگر، ڈیفنس، والٹن روڈ اور بھاٹی گیٹ کے علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ علامہ اقبال ٹاؤن، قلعہ گجرسنگھ، گڑھی شاہو، چائنہ اسکیم ، سگیاں، مانگا منڈی اور شاہدرہ میں بھی بجلی بند رہی۔  

یہ بھی پڑھیں:  موت والی رات سدھارتھ کا کس سے جھگڑا ہوا ؟ کونسی دوا کھائی؟بالی وڈ اداکارہ کےسنسنی خیز انکشافات۔۔ ویڈیو وائرل