روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی بے قدری جاری

Oct 10, 2025 | 18:48:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی بے قدری جاری
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اشرف)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 281.20 روپے سے کم ہوکر 281.17 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282.20 روپے ، یورو 1.32 روپے سستا ہوکر 329.40 روپے ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ  1.95 روپے سستا ہوکر  379.32 روپے پر آگیا    ۔

اسی طرح اماراتی درہم 1 پیسے کم ہوکر 77.52 روپے ، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.63 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کی قیمت میں اضافہ