علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا حلقے میں سیاسی کام جاری رکھوں گا۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ترجمان وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم میں علی امین گنڈاپور کے ساتھ اپنے حلقے میں سیاسی کام جاری رکھوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا ہمیشہ خبروں کی زینت بننے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ میڈیا میں نمایاں رہیں۔
فراز مغل نے بتایا کہ صبح 8 سے 10 بجے کے درمیان وزیراعلیٰ کا استعفیٰ گورنر ہاؤس میں جمع کرایا گیا، جس دوران استعفیٰ جمع کرانے کی تصاویر بھی لی گئیں، گورنر خیبرپختونخوا کو استعفیٰ موصول ہوچکا ہے، اب اسے منظور کرنا یا نہ کرنا ان کا فیصلہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے واضح کر دیا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ پیشکش بھی کی گئی تو وہ وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
ترجمان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں اور سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کا پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔