سینیٹ الیکشن :شبلی فراز کی خالی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینٹ الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری کردہ فہرست کے مطابق اس واحد نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی، نواز لیگ، جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور کی تمام یونیورسٹیزاور کالجزفوری طورپر بند کرنے کے احکامات
پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان اور عرفان سلیم نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے نثار خان اور جے یو آئی کے عابد خان یوسفزئی نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ان کے علاوہ ن لیگ کے تاج محمد آفریدی نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔