لاہور کے تعلیمی ادارے فوری طورپر بند کرنے کے احکامات

Oct 10, 2025 | 11:43:AM
لاہور کے تعلیمی ادارے فوری طورپر بند کرنے کے احکامات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے باعث سرکاری ونجی سکولوں میں چھٹی دیدی گئی۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث سرکاری ونجی سکولوں میں بچوں کو جلدی چھٹی دی گئی، والدین کو چھٹی کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری طور پر 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان میں چار یا چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر ہوگا،احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہاگیاتھا کہ یونیورسٹیاں اور کالجز 15 منٹ میں خالی کرا لیئے جائیں، جس کے بعداعلیٰ تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقررہ فیسوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا اعلان

طلباء کوفوری طورپر یونیورسٹیوں اور کالجز سے باہر نکال دیاگیاہے۔