مقررہ فیسوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا اعلان

Oct 10, 2025 | 11:13:AM
مقررہ فیسوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
پی ایم ڈی سی نے حکم دیا ہے کہ تمام نجی میڈیکل کالج اپنی ویب سائٹس پر جاری کیے گئے من مانے فیس اسٹرکچر ختم کرکے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے وفاقی حکومت کا منظور کردہ فیس اسٹرکچر جاری کریں ورنہ اکریڈیشن معطل کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ طلبہ تاحال فیس معافی کاوعدہ ایفاہونے کے منتظر
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا ہےکہ حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی بھی  کی جائے گی۔