پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

Oct 10, 2023 | 18:49:PM
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 5 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: اس سال مہنگائی میں کمی ہو گی ، ورلڈ اکنامک رپورٹ میں پیشگوئی

10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 5 سو 46 روپے کم ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔