ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Oct 10, 2023 | 15:46:PM
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد اقبال) ایف آئی اے گوجرانوالہ کی بڑی کاروائی، لیبیا کشتی حادثے سمیت انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف ائی اے کے حکام مطابق انسانی سمگلنگ اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گرفتار ملزمان میں آصف علی اور سفیر احمد شامل ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجواتے تھے، ملزما ن نے نوجوان سے لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کے  23 لاکھ وصول کیے تھے، نوجوان 8 اکتوبر کو   لیبیا سے ڈیپورٹ ہو کر واپس سیالکوٹ ایئر پورٹ  پر آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کس شہر میں سب سے زیادہ غیر قانونی افغانی مقیم ہیں؟حساس اداروں نے ڈیٹا مرتب کرلیا

ایف ائی اے حکام کا مزید کہناہےکہ ایف آئی اے نے متاثر ہ نوجوان کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ایجنٹس کو حراست میں لے لیا، لیبیا کشتی حادثہ کے واقعہ میں بھی ملزمان نے نوجوانوں کو لیبیا بھجوایا تھا، ملزمان سے مذید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔