ڈینگی کے وار تیز،مزید 2 افراد کا شکار کرلیا

Oct 10, 2022 | 19:24:PM
 ڈینگی , وار تیز،مزید 2 افراد ,شکار
کیپشن: ڈینگی مچھر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی ڈینگی مچھر کے وار کیسز میں اضافہ جاری ، وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے،ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 40  ہوگئی۔ 

محکمہ صحت  کے مطابق  مرنے والوں میں سب سے زیادہ  افرادکا تعلق ضلع وسطی اور ایسٹ سے ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  235 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،رواں ماہ کے دوران کراچی  میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2428 ہوگئی ،کراچی میں رواں سال کے دوران  ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 908 تک جاپہنچی ۔