آریان خان کیس،ایک اور شخص گرفتار۔۔شاہ رخ کے بیٹے اور ساتھیوں کے فونز سے تفتیش کاروں کو ایسا  سراغ مل گیا کہ تہلکہ مچ گیا

Oct 10, 2021 | 18:51:PM
کروز شپ،گرفتار،افراد،کے،موبائل فونز
کیپشن: آریان خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیس کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت سے نئے انکشافات ہوئے ہیں۔ آرین خان کے معاملے میں آج ان کے ڈرائیور کا بیان درج کیا گیا ہے۔ ڈرائیور ہفتہ کے روز شام جنوبی ممبئی میں این سی بی کے دفتر پہنچا۔ ایجنسی کے افسروں نے اس کا بیان درج کیا، جس کے بعد اسے وہاں سے جانے دیا گیا۔ این سی بی  کی ٹیم نے ہفتہ کو دیر رات گورے گاوں سمیت ممبئی کے نواحی علاقوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے ڈرگس معاملے میں جمعہ کی شب سانتا کروز علاقے سے شیو راج رام داس نام کے ایک اور شخص کو بھی گرفتارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  تحقیقات کے دوران نیشنل نارکوٹک بیورو کو گرفتار افراد کے تحویل میں لیئے گئے موبائل فونز میں سے ایک میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ستاروں کے موبائل نمبر ز ہیں، موبائل فونز میں نمبر کوڈ کے اندازمیں درج کیے گئے ہیں ، پیغامات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہالی وڈ کے اداکاروں سے منشیات کی بیرون ملک ڈلیوری کا وعدہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکس سٹائل ایوارڈز۔۔اداکارہ میرا کی ریڈ کا رپٹ سٹائلش ویڈیو وائرل

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کیس میں گرفتار ایک ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا ملا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بالی وڈ اداکاروں اور ان کی فیملیز کو بھاری مقدار میں منشیات فراہم کی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ ارباز مرچنٹ نے شاہ ر خ خان کے بیٹے آریا ن خان کو بھی منشیات دیں جو کہ چھاپے کے دوران سمندری جہاز میں جاری پارٹی میں موجود تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان نےروتے ہوئے کونسی خطرناک منشیات پینے کا اعتراف کر لیا۔۔سنسنی خیز انکشاف