لکس سٹائل ایوارڈز۔۔اداکارہ میرا کی ریڈ کا رپٹ سٹائلش ویڈیو وائرل

Oct 10, 2021 | 18:17:PM
اداکارہ میرا ،کی ،لکس ایوارڈز میں،ویڈیو وائرل
کیپشن: اداکارہ میرا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ  ڈیسک)انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو لکس سٹائل ایوارڈز 2021 کی ریڈ کارپٹ پر بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادا کا رہ کی جا نب سے جا ری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا نے میرون کلر   کی  میکسی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ ریڈ کارپٹ پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔میرا کی اس ویڈیو کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے سٹائل کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

یا د رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں  لکس سٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں شو بز سے وابستہ شخصیات اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان نےروتے ہوئے کونسی خطرناک منشیات پینے کا اعتراف کر لیا۔۔سنسنی خیز انکشاف