مریم نواز شریف کا برازیل میں کاپ30 کانفرنس میں قائم ’پاکستان پویلین' کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاپ30 کانفرنس برازیل میں قائم ’پاکستان پویلین' کے دورے کے لئے پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کاپ30کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے ممالک نے اپنی اپنی پویلینز قائم کی ہیں ،پنجاب حکومت کے قائم کردہ پویلین کا عنوان ’فرام دی انڈس ٹو دی ایمازون‘ رکھا گیا ہے،پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے علاوہ صوبائی وزرا رانا سکندر اور ذیشان رفیق بھی وزیراعلی کے ہمراہ ہیں ۔پویلین میں ستھرا پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اقدامات کو اجاگر کیاگیا ،پویلین میں بڑی سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں ۔پویلین کو قومی پرچم کے رنگوں سے آراستہ کیاگیا ہے ۔پویلین میں ماحول کی بہتری کے حکومت پنجاب کے اقدامات کے بارے میں ڈاکومینٹریز بھی چلائی جارہی ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف پاکستان پویلین کا کچھ دیر بعد باضابطہ افتتاح کریں گی ۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف خطاب میں پنجاب حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں پر اظہار خیال بھی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:27 ویں ترمیم 2 سینیٹرز کو لے ڈوبی ۔۔ایک دے گیا دوسرے سینیٹر کو استعفیٰ دینے کی ہدایت