بھارتی ماڈل کی لاش بوائے فرینڈ ہسپتال میں چھوڑ کر فرار، قتل کا شبہ

Nov 10, 2025 | 22:23:PM
بھارتی ماڈل کی لاش بوائے فرینڈ ہسپتال میں چھوڑ کر فرار، قتل کا شبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں 21 سالہ ماڈل کی لاش کو اس کا بوائے فرینڈ ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوشبو اہروار کی لاش پیر کی صبح ایک نجی ہسپتال میں مشتبہ حالات میں برآمد ہوئی، جسے ماڈل کا بوائے فرینڈ ہسپتال میں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

 لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی میڈیکل کالج بھوپال منتقل کیا گیا ہے، جہاں مجسٹریٹ کی نگرانی میں معائنہ جاری ہے۔

خوشبو کی والدہ لکشمی اہروار نے ہسپتال کے باہر روتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے، اس کے جسم پر نیل کے نشانات ہیں، چہرہ سوجا ہوا ہے اور نجی حصوں پر زخم ہیں، میری بیٹی کو بے رحمی سے مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پروڈیوسرز نے مجھے غیر اخلاقی آفرز کیں، اداکارہ رینوکا شاہانے

ماڈل کی بہن نے کہا کہ اس کی بہن کا گلا دبایا گیا، جسم پر ہر جگہ چوٹ کے نشان ہیں۔ ہمیں انصاف چاہیے، قاتل کو سزا ملنی چاہیے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ خوشبو گزشتہ چند ماہ سے 27 سالہ قاسم کے ساتھ لیو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔ دونوں اُجین سے بھوپال واپس آ رہے تھے جب خوشبو کی طبیعت بگڑ گئی۔ بوائے فرینڈ اسے ہسپتال لایا مگر اس کے بے ہوش ہوتے ہی فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوشبو بھوپال کے ماڈلنگ سرکٹ میں ایک ابھرتا ہوا چہرہ مانی جا رہی تھیں۔ وہ برانڈ شوٹس اور فیشن فوٹوز شیئر کرتی رہتی تھیں اور سوشل میڈیا پر ان کے ہزاروں فالوورز تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی تقی عثمانی کا صدرمملکت کو تاحیات مقدمات سے استثنیٰ پربیان سامنے آ گیا

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: