قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ

Nov 10, 2025 | 20:45:PM
 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاروق احمد)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھرکا مین گیٹ، کھڑکیاں اورایک گاڑی جزوی طورپرمتاثر ہوئی،خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ آورفائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  جس پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کروسیع سرچ آپریشن شروع کیا۔

 نسیم شاہ کے والد، مظفر شاہ، نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ کسی پر شک بھی نہیں کرتے۔ تھانہ معیار پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ڈی پی او لوئردیر نے اس افسوس ناک واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

 یہ بھی پڑھیں :  پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز چھٹی مرتبہ جیت لیا ، چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی مبارکباد